بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ نے کینیڈا میں ملنے والا ایوارڈ سانحہ پشاور کے بچوں کے نام کردیا
جمعرات 25 دسمبر 2014 16:24
کینیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ نے کینیڈا میں ملنے والا ایوارڈ سانحہ پشاور کے بچوں کے نام کردیا‘کینیڈا میں ہونے والی ایک پرتپاک تقریب میں محترمہ فرزانہ راجہ کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ فرزانہ راجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک سے غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کے اعزاز میں کینیڈا میں عشائیہ دیا گیا جس کا اہتمام کینیڈا کی ایک غیر سرکاری تنظیم ”سیڈ اینڈ فیڈ کینیڈا“ نے کیا تھا۔ اس اہم تقریب میں فرزانہ راجہ کی سماجی کاموں میں کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کی خدمات کے پیش نظر ان کو شیلڈ بھی دی گئی۔(جاری ہے)
فرزانہ راجہ سابقہ حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی اہم لیڈر ہونے کے علاوہ ملک میں سماجی شعبے میں اہم خدمات سرانجام دینے والی شخصیت بھی ہیں۔
فرزانہ راجہ نے ملک سے غربت کے خاتمے‘ عورتوں کو بااختیار بنانے اور انسانی ہمدردی کے شعبے میں کام کیا ہے اور ان کی خدمات کو ہر شعبہ ہائے زندگی سے متعلقہ افراد نے سراہا ہے۔ پروگرام کے مطابق فرزانہ راجہ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پرتعیش عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن سانحہ پشاور کے بعد فرزانہ راجہ کے اصرار پر اس پروگرام کو محدود کردیا گیا تھا۔ پروگرام محدود کرنے کے باوجود اس عشائیہ میں دنیا کے ممتاز ڈونرز نے شرکت کی اور فرزانہ راجہ پر زور دیا کہ وہ ملک سے غربت کے خاتمے اور سماجی کاموں میں اپنی خدمات جاری رکھیں۔ فرزانہ راجہ نے کہا کہ غربت کے خاتمے سے ہی پاکستان میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ تقریب میں پشاور واقعہ کی مناسبت سے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ ایس ایف سی کی طرف سے فرزانہ راجہ نے شیلڈ سروش رضوی کو دی جس کا ادارہ یوگینڈا میں خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.