لاہور، یوم قائداعظم اور کرسمس پر سکیورٹی ہائی الرٹ ،
معروف گرجا گھروں کے باہر اضافی نفری تعینات ،راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
جمعرات 25 دسمبر 2014 21:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر کے معروف گرجا گھروں کے باہر اضافی نفری تعینات کرنے کے علاوہ گرجا گھروں کو جانے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں چرچوں میں جانے والوں کی مکمل تلاشی کے بعد ہی انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
سکیورٹی کے حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور پولیس سمیت تمام فورس شہریوں پر اپنی جان نچھاور کرنے کے عزم میں معمور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کرنے کا سبب سانحہ پشاور کے نتیجہ میں سکول کے معصوم طالب علموں اور اساتذہ کی شہادتوں کے بعد پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کی جانیوالی تیز ترین کارروائیوں نے دہشتگردوں کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور ان سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.