لاہور ہائیکورٹ نے نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر وزارت خارجہ،وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو تحریری طور پر جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ کے خلاف کیوں بنائی گئی ہے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
جمعہ 26 دسمبر 2014 14:44
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کاشف سلمانی کے وکیل شہرام سرور نے موقف اختیار کیا کہ سائبیریا سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے پرندوں کو پچیس ہزار روپے کے عوض پکڑ کر شکاریوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عرب شہزادوں کو شکار کے لائسنس جاری کر رکھے ہیں جس سے نایاب پرندوں کی ہبارا نامی نسل معدوم ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت شکار کے لئے جگہ مخصوص کرنے کی ذمہ دار ہے لائسنس جاری کرنا حکومت پنجاب کا اختیار ہے۔وزارت خارجہ کے وکیل رضوان احمد نے تفصیلی جواب کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کر لی۔جس پر عدالت نے وزارت خارجہ ،حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کو تحریری طور پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.