نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کروایا جائے ،ریاست اور سیاسی قیادت کا عزم قابل تحسین ہے ،صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:22
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کروایا جائے ۔ریاست اور سیاسی قیادت کا عزم قابل تحسین ہے ۔قومی قیادت کے متفقہ فیصلو ں سے دہشت گردی ختم ہوگی ۔پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام آج پورے ملک میں یوم امن کے طور پر منایا گیا ۔
30دسمبر کو پیغام اسلام کانفرنس ملک میں قیام امن کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ جس میں ملک کے مقتدر علماء کرام مستقبل کی رہنمائی اور لاحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اجتماع میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے پشاور حملے میں ملوث ملزمان کو سر عام سزاء دی جائے اسکول اور بچوں پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا انہوں نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دینی مدارس رجسٹر ڈ ہیں اور جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہیں یہ مقامی حکومتی اداروں کی کمزوری ہے دینی مدارس کے منتظمین رجسٹریشن آفس میں چکر لگا کر تنگ آ چکے ہیں بیوروکریسی کے رویوں کی وجہ سے دس فیصد مدارس رجسٹرڈنہیں ہو سکے اگر حکومت دلچسپی لے اور بیوروکریسی اپنا رویہ تبدیل کرے تو مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکتا ہے دینی مدارس کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ریاستی اداروں اور عدلیہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کر وایا جائے دینی مدارس کے علماء دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے حکومت کے ساتھ ہیں جو علماء اکرام اور دینی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں انکی قدر کی جائے بے جااسلام اور مسجد مدرسے کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.