کراچی،انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دباوٴ کا شکار ،
ڈالر ایک بار پھر 101 روپے کی سطح پر پہنچ گیا
جمعہ 26 دسمبر 2014 21:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ دباوٴ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے ڈالر ایک بار پھر روپے کی قدر کو گراتے ہوئے101 روپے کی سطح کے قریب جا پہنچا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 25 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100.60 روپے سے بڑھ کر 100.85 روپے اور قیمت فروخت 100.65 روپے سے بڑھ کر 100.90 روپے ہوگئی اس طرح 25 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 100.45 روپے سے بڑھ کر 100.70 روپے اور قیمت فروخت 100.65 روپے سے بڑھ کر 100.90 روپے پر جاپہنچا۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کے رو ز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 122 روپے سے بڑھ کر 122.50 روپے اور قیمت فروخت 122.25 روپے سے بڑھ کر 122.75 روپے ہوگئی جبکہ 1 روپے کا نمایاں اضافے سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 155.50 روپے سے بڑھ کر156.50 روپے اور قیمت فروخت 155.75 روپے سے بڑھ 156.75 روپے ہوگئی۔(جاری ہے)
فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعود ی ریال کی قدر میں بالترتیب 10,10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.55 روپے سے بڑھ کر 27.65 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.85 روپے سے بڑھ کر 26.95 روپے ہوگئی۔
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.