چالیس ہندو یاتریوں پر مشتمل گروپ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا،
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چےئرمین صدیق الفاروق نے ہندو یاتریوں کا استقبال کیا
جمعہ 26 دسمبر 2014 23:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) ہندووں کے مذہبی پیشوا سوامی شادارام کے 306 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات میں شرکت کے لیے چالیس ہندو یاتریوں پر مشتمل گروپ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ۔ یاتری شادنی دربار حیات پتافی میر پور ماتھیلو سندھ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چےئرمین صدیق الفاروق ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر نزیر سلہری نے ہندو یاتریوں کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چےئرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ہندو ہوں یا سکھ یاتری جب بھی پاکستان آتے ہیں اُن کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہندو یاتری اپنی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین وآرائش کے لیے جو بھی تجاویز دیں گے اُن پر عمل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
صدیق الفاروق نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا مستقبل تاریک ہے جلد پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا۔
ہندو گروپ لیڈر سنت یوجسٹر لال نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کے لیے محبت ، امن اور دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں اور پاکستانی عوام سے بھی اسی پیغام کی اُمید رکھتے ہیں پاکستان اور بھارت کے عوام جتنا قریب ہونگے دونوں ممالک کے مسائل اُتنے ہی زیادہ حل ہونگے انہوں نے حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی انتظامیہ کی طرف سے اُن کی آمد کے موقعہ پر اتنے اچھے انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ہندویاتری دس روز تک اپنی مذہبی عبادت گاہوں میں مذہبی رسومات ادا کریں گے اور 6جنوری2015کو واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.