شہری کی بروقت اطلاع نے جعفر ایکسپریس کو تباہی سے بچا لیا، دو بم ناکارہ
سی سی پی او کوئٹہ کا بم کے اطلاع دینے والے شہری کیلئے انعام کا اعلان
ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:33
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریلوے ٹریک پر نصب دو بم ناکارہ بنا دئیے ، سی سی پی او کوئٹہ نے بم کے اطلاع دینے والے شہری کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے شہری بھی ارض پاک کی حفاظت کیلئے متحرک ہوگئے۔
(جاری ہے)
موسیٰ کالونی کے قریب ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف پانچ پانچ کلو گرام بارودی مواد نصب دیکھ کر ایک شہری نے پولیس کو فوری اطلاع کر دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، بم نصب کرنے کا مقصد پنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانا تھا تاہم برقوت علاقہ مکینوں کے اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے بم ناکارہ بنا لیا جسکے بعد علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
اس موقع پر سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھاعوام کے تعاون سے تیسری مرتبہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی کو ناکام بنایا گیا ہے جس پر وہ علاقہ مکینوں کے مشکور ہیں اور جلد ہی اطلاع دینے والے کو انعام سے نوازا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.