دہشت گردوں کے متعدد سہولت کار اور شدت پسند گرفتار ہو چکے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:09
نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی تحقیقات کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے سیکورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کر نے والے دیگر اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے دہشت گردوں کے متعدد سہولت کار اور شدت پسند گرفتار ہو چکے اور تفتیش کا دائرہ افغانستا ن تک بڑھا دیا گیا ہے کاروائیوں کے دوران سانحہ پشاور میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والے کئی اہم لوگ گرفتار ہو چکے ہیں سپیشل ملٹری ٹرائل کورٹ وقت کی اہم ضرور ت تھی غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے وفاقی حکومت اس میں بھر پور تعاون کرے نیز پاکستان ، افغانستان اور اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین باہمی مشاورت کیساتھ افغان مہاجرین کی جلد اور باعزت وطن واپسی کو یقینی بنائے وہ نوشہرہ کے دورے کے دوران اضاخیل بالا میں شاہ عالم خان اور امان کوٹ میں اعجاز خان کی چچی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی وزراء ضیاء اللہ آفریدی، میاں جمشید الدین کا کا خیل اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ننھے شہیدوں نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اور ملک بھر کی سیاسی و دینی جماعتیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور عسکری قیادت سمیت تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہیں قومی یکجہتی کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز نے قبائلی علاقوں اور دیگر صوبوں سے پشاور میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کا سراغ لگا لیا ہے پرویز خٹک نے کہا کہ پارلیمانی اور ورکنگ کمیٹیٰ نے قومی ایکشن پلان کے تحت جو سفارشات مرتب کی ہیں ان سے دہشت گردی کا بخوبی قلع قمع کیا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹرائل کورٹ کے ذریعے مقدمات کی جلد سماعت ممکن ہوگی اور گرفتاردہشت گردوں کو فوری کیفرار کردار تک پہنچایا جاسکے گا افغانستان اور پاکستان کے بہتر تعلقات کی وجہ سے نہ صرف خطے میں امن قائم ہوگا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ افغانستان کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور افغان حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے افغان سیکورٹی فورسز کے سربراہ اور ایساف کمانڈ ر کو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے اہم معلومات بھی فراہم کردی ہیں اور انکی روشنی میں ملا فضل اللہ سمیت افغان سرزمین پر موجود طالبان قیادت کے خلاف افغان حکومت نے بھر پور کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ سپیشل ملٹری ٹرائل کورٹس میں غیر ملکی دہشت گردوں سمیت کالعدم تحریک طالبان اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف کیسوں کی سماعت ہو گی تاکہ جلد فیصلے آئیں اور اتنے خطرناک مجرم سزا سے نہ بچ سکیں دو سال کی مخصوص مدت کیلئے قائم ان عدالتوں میں صرف دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوگی جیلوں میں موجود جرائم پیشہ افراد اور شدت پسندوں کے اب تک کے مقدمات سپیشل ٹرائل کورٹ میں چلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو درکار تمام سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت کو صوبے کی مالی مشکلات سے اگاہ کیاہے پرویز خٹک نے کہا کہ ایک ہزار انسداد دہشت گردی فورس بھرتی کی جائے گی پولیس کی بہتر تربیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے آئی جی خیبر پختونخوا نے اس پر پہلے ہی کام شروع کر دیاہے صوبائی حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ قومی کانفرنس میں بھی اٹھایا ہے یو این ایچ سی آر کو فور ی فنڈ ز فراہم کرنے ہونگے تاکہ افغان مہاجرین کو بیک وقت افغانستا ن واپس بھجوانے کا عمل مکمل ہو انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں پولیس کو ہدایت کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو حراست میں لیا جائے اور وفاقی حکو مت خصوصی کیمپ قائم کرے تاکہ ان تمام کو کیمپوں میں محدود کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کو کرائے پر مکان دینے والوں کیخلاف کرایہ داری کے نئے قانون کیمطابق مقدمات چلائے جائینگے پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وفاقی ادارے نادرا میں موجود ان کالی بھیڑوں کیخلاف بھی کاروائی کریں جو افغان مہاجرین کو پاکستان شہریت دیکر قومی شناختی کارڈ دے رہے ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.