ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ

حکومت نے فیسوں کی مد میں پارٹنرسکولوں کو تین ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:15

ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کے خدشات پیدا ہو گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے فیسوں کی مد میں پارٹنرسکولوں کو تین ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی،پیمنٹس نہ ملنے کے باعث پیف سکولز شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے اور ان کے لئے بجلی، گیس سمیت یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی محال ہو گئی ہے جبکہ 3لاکھ اساتذہ و سٹاف بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹنرسکولز بند ہونے سی27 لاکھ غریب بچوں کے تعلیم سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔