اوگرا کی نااہلی،ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام کی جیبوں سے ماہ دسمبر میں دو ارب سے زائد چھین لئے،
یہ ڈکیتی ایل پی جی کی قیمت میں یکطرفہ طور پر اضافہ کرنے سے کی گئی
اتوار 28 دسمبر 2014 17:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی نااہلی کی وجہ سے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام کی جیبوں سے ماہ دسمبر میں دو ارب سے زائد چھین لئے‘ یہ ڈکیتی ایل پی جی کی قیمت میں یکطرفہ طور پر اضافہ کرنے سے کی گئی ہے۔ اوگرا کے چیئرمین اوگرا آرڈیننس 2002ء کے تحت عوامی مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے ایل پی جی کمپنیوں کے مالکان کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں۔
اس وقت پاکستان میں پچاس سے زائد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں موجود ہیں لیکن چیئرمین ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا میکنزم نہ افرادی قوت بارے کوئی حتمی لائحہ عمل بناسکے ہیں۔ ماہ دسمبر میں ملک بھر میں شدید سردی کے باعث گیس بحران پیدا ہوتا ہے۔(جاری ہے)
اس بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی کمپنیاں مائع گیس کی قیمت میں فی کلو دس سے بیس فیصد اضافہ کردیتی ہیں۔
اوگرا اتھارٹی نے ایسے غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کرنے والی کمپنیوں کے ابھی تک لائسنس منسوخ کئے ہیں اور نہ ہی انہیں بھاری جرمانے کئے ہیں کیونکہ ان مارکیٹنگ کمپنیوں کے مالکان کا تعلق اشرافیہ سے ہے۔ ان پر ہاتھ ڈالنا چیئرمین اوگرا کے بس کی بات نہیں ہے۔ اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اوگرا اتھارٹی کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ملک بھر میں آئل اینڈ گیس کو ریگولیٹ کریں اور آئل‘ گیس‘ مائع گیس‘ ایل این جی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کریں لیکن اوگرا اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے اور عوام ان ایل پی جی کمپنیوں کے رحم و کرم پر ہیں جو اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھاتی ہیں اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے اوگرا اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے تھے لیکن ان کے ابھی تک لائسنس منسوخ ہوئے اور نہ ہی بھاری جرمانہ کیا گیا ہے اس حوالے سے جب اوگرا ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وضاحت کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.