2014: سوچی اولمپکس اور برازیل ورلڈ کپ کا سال،
سرمائی اولمپکس اور برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ، سال 2014ء میں کھیلوں کے حوالے سے اہم ترین ایونٹس رہے ، کھیل کے میدان میں جرمن گول کیپر مانویل نوئر معروف ترین کھلاڑیوں پرتگال کے کرسٹیانو رینالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے، جرمنی نے 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے فائنل میں ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا
پیر 29 دسمبر 2014 19:12
سوچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) روسی شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس اور برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ، سال 2014ء میں کھیلوں کے حوالے سے اہم ترین ایونٹس رہے۔یہ دونوں ایونٹس صرف کھیل کے میدانوں ہی میں نہیں بلکہ ان سے باہر کے معاملات کے حوالے سے بھی خبروں میں بڑی سرخیاں بنے رہے۔روسی شہر سوچی میں ہونے والے ان کھیلوں پر مجموعی طور پر 51 بلین ڈالرز خرچ کیے گئے۔
تاریخ کے مہنگے ترین سرمائی اولمپکس میں میزبان روس میڈل ٹیبل پر بھی سرفہرست رہا۔ تاہم فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک برازیل کو نہ صرف سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں سات کے مقابلے میں ایک گول کی عبرتناک شکست برداشت کرنی پڑی بلکہ یہ وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے میں بھی ناکام رہا اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔(جاری ہے)
اس ورلڈ کا فاتح جرمنی رہا۔جرمنی نے 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے فائنل میں ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیاجرمنی نے 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے فائنل میں ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیاکھیل کے میدان میں جرمن گول کیپر مانویل نوئر معروف ترین کھلاڑیوں پرتگال کے کرسٹیانو رینالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور یہ دونوں کھلاڑی نوئر کے خلاف گول نہ کر پائے۔
مانویل نوئر اب گزشتہ چھ سالوں کے دوران ورلڈ فٹبالر آف دا ایئر یا سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز جیتنے والے ان دونوں کھلاڑیوں کے مقابلے میں اس اعزاز کے لیے بھی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔فٹبال کے اس سب سے بڑے سالانہ انعام کا اعلان اگلے برس 12 جنوری سے قبل نہیں کیا جائے گا۔ یہ وقت نوئر کی ٹیم یعنی جرمنی کی طرف سے 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے فائنل میں میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دینے کے چھ ماہ کے اندر بنتا ہے۔جرمن ٹیم نے ٹورنامنٹ کا آغاز رونالڈو کی ٹیم پرتگال کے خلاف صفر کے مقابلے میں چار گولوں کی شاندار فتح سے کیا تاہم یوآخم لوو کی اس ٹیم کی اس ورلڈ کپ کے دوران سب سے بڑی اور یادگار فتح میزبان ملک برازیل کے خلاف تھی جس کا اہم تین کھلاڑی نیمار انجری کے باعث میدان کے باہر میچ دیکھنے کے علاوہ اپنی ٹیم کی کوئی اور مدد نہ کر ایا۔ورلڈ کپ سے قبل فٹبال کے اس سب سے بڑے ایونٹ کے برازیل میں انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا تاہم تحفظات رکھنے والوں کی توقع کے برعکس یہ ایونٹ کامیاب ثابت ہوا۔ اسی بدولت اب یہ امید بھی بڑھ گئی ہے کہ برازیلی دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے 2016ء کے اولمپکس کھیلوں کا انعقاد بھی کامیاب ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.