کوئٹہ میں سخت سردی میں قومی باکسرز کا تربیتی کیمپ جاری،
13 سال بعد منعقد ہونیوالے کیمپ میں ملک بھر سے 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، کوئٹہ میں کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے ،شدید سردی میں ٹریننگ کا بھی مزہ آرہا ہے، باکسرز ، زیر تربیت باکسرز کو کھانے پینے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور کیمپ کے اختتام پر ہر کھلاڑی کو 3 ہزارروپے اعزازیہ بھی دیا جائے گا، نیشنل کوچ محمد طارق
پیر 29 دسمبر 2014 19:14
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) کوئٹہ میں امن کی بہتری کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے باکسنگ کے کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل مقابلے کے لئے تیار کرنے کے لئے ٹریننگ کیمپ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ، کھلاڑیوں کو شدید سردی میں نیشنل اور انٹرنیشنل لیول کے کوچز تربیت دے رہے ہیں۔ کوئٹہ میں 13 سال بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نے نیشنل باکسنگ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا ہے اس کیمپ میں 2015 میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ چمپین شپ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تیار جا رہا ہے۔
ٹریننگ کیمپ میں پاکستان کے 4 انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت ملک بھر سے 30 باکسر حصہ لے رہے ہیں۔ باکسرز کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے ، اورشدید سردی میں انہیں ٹریننگ کا اور بھی مزہ آرہا ہے۔(جاری ہے)
ٹریننگ میں شرکت کرنے والے باکسرز کو نیشنل کوچ محمد طارق اور آئبا کے انٹرنیشنل کوچ مجید بروہی روزانہ 4 گھنٹے کی تربیت کے دوران مدمقابل کو زیر کرنے کے تمام حربے سکھا رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے بھرپور صلاحیتیں رکھتے ہیں۔
یہ تربیتی کمیپ جنوری 2015 کے اختتام تک جاری رہے گا ، زیر تربیت باکسرز کو کھانے پینے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور کیمپ کے اختتام پر ہر کھلاڑی کو 3 ہزارروپے اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.