ملا عمر زندہ اور پاکستان میں ہے‘ افغان نائب انٹیلی جنس سربراہ،
پاکستان ملا عمر کی ملک میں موجودگی ثابت ہونے کی صورت میں شرمندگی سے بچنے کیلئے اقدامات بھی کررہا ہے‘ رحمت الله نبیل
پیر 29 دسمبر 2014 20:17
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) افغان انٹیلی جنس ادارے کے نائب سربراہ رحمت الله نبیل نے دعویٰ کای ہے کہ طالبان رہنماء ملا عمر زندہ ہے اور وہ پاسکتان میں روپوش ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق افغان خفیہ ادارے کے سربراہ رحمت الله نبیل نے بتایا کہ طالبان رہنماء ملا عمر زندہ ہونے یا نہ ہونے بارے مختلف شکوک و شبہات پائے جارہے تھے تاہم اب ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ زندہ ہے اور رکاچی میں روپوش ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملا عمر ہمیشہ آپریشنل کمانڈر سے زیادہ روحانی اور نظریاتی لیڈر کے طور پر خدمات سرانجام دیتا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان نائب انٹیلی جنس سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ ان دنوں ملا اختر محمد منصور نامی ایک شخص طالبان کیلئے نمبر دو ملا کا کردار ادا کررہا ہے اور وہ ملا عمر کا بھی طالبان سے رابطے کا اہم ذریعہ ہے ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق رحمت الله نبیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ بعض مغربی حکام کی معانت سے کچھ تبدیلیاں لارہی ہے۔
جس کے بارے میں عام تاثر یہ پایا جارہا ہے کہ یہ شدت پسندوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ہے تاہم کچھ لوگ اسے پاکستان کی ان طویل المدتی کوششوں کا حصہ قرار دے رہے ہیں جو وہ ملا عمر کی اپنے ملک میں موجودگی ثابت ہونے کے نتیجے میں شرمندگی سے بچنے کیلئے کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.