انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی مسیحی رہنماؤں سے ملاقات،
نئے سال کو عالمی امن کے قیام کیلئے مختص کیا جائے اور مذہب کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے‘ گفتگو
پیر 29 دسمبر 2014 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ مختلف تقاریب میں شرکت کی اور مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کی جن میں آرچ بشپ آف لاہور بشپ سبسٹین فرانسس شا، بشپ آف لاہور بشپ عرفان جمیل کے علاوہ کرسچین سالویشن آرمی کے ٹریٹوریل ہیڈ کوارٹر میں منعقد اہم تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے مسیحی برادری کو نئے سال کی مبارکباد دی اور ٹیریٹوریل کمانڈر کرنل آٹیورٹیلفر ، کرنل واشگنٹن ڈینئیل ،میجر سلیم یوسف کو کرسمس کا کیک گفٹ کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ مذاہب کے مابین رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے اور احترام انسانیت کو معاشرتی سطح پر عام کیا جائے، نئے سال کو عالمی امن کے قیام کیلئے مختص کیا جائے اور مذہب کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.