باڑہ بازار کو عوام کی آ مد و رفت کے لیے کھول دیا جائے،شاہ فیصل آفریدی،
تاجر برادری کو کاروبار کے لیے خصوصی پیکیج کے ساتھ ساتھ آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں،پریس کانفرنس
پیر 29 دسمبر 2014 21:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) چیئر مین حقوق باڑہ خیبر ایجنسی شاہ فیصل آ فریدی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باڑہ بازار کو عوام کی آ مد و رفت کے لیے کھول دیا جائے اور تاجر برادری کو کاروبار کیلئے خصوصی پیکیج کے ساتھ ساتھ آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔
(جاری ہے)
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین حقوق باڑہ شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران عوام کو علاقہ خالی کرنے کا وقت نہیں دیا گیا،جس کہ باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلوزئی کیمپ میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین کو نہ ہی رہنے کو خیمے دیے گئے اور نہ ہی دیگر ضروریات کا خیال رکھا گیا۔کیمپوں میں بچوں کے لیے تعلیم کا کوئی انتظام نہیں ہے۔شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے ان کہ مطالبات پورے نہ کیے تو وہ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔پہلے مرحلے میں جنوری میں پشاور پریس کلب میں جرگہ جبکہ اسی مہینے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.