اسرائیل میں اسرائیلی جھنڈے کے رنگ کے نیلے بالوں کی وجہ سے بس ڈرائیور نے خاتون کو بس سے زبردستی اتار دیا

پیر 29 دسمبر 2014 22:56

اسرائیل میں اسرائیلی جھنڈے کے رنگ کے نیلے بالوں کی وجہ سے بس ڈرائیور ..

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) اسرائیل میں ایک نوجوان خاتون کو اس کے اسرائیلی جھنڈے کے رنگ کے نیلے بالوں کی وجہ سے اسرائیلی بس ڈرائیور نے بس سے زبردستی نیچے اتار دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس پر سفر کرنے والے دوسرے مسافروں نے بھی ڈرائیور کی تالیاں بجا کر حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

نوجوان اسرائیلی خاتون کا دعوی ہے کہ ڈرائیور اور مسافروں نے اس پر چلانا شروع کر دیا تھا کہ وہ بس سے نیچے اتر جائے۔

نوجوان خاتون کو اس سختی کا نشانہ بنانے والوں کا موقف تھا کہ اس نے اسرائیلی ریاست کے لیے شرمندگی کا باعث بننے والی حرکت کی۔ دریں اثنا بس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا رویہ بس کمپنی کی اخلاقیات اور قواعد کے منافی تھا۔ ترجمان کے مطابق ڈرائیور سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔

متعلقہ عنوان :