میلبرن ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا،
شان مارش نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن ایک رن کی کمی سے پہلی ٹیسٹ سنچری نہ بنا سکے
منگل 30 دسمبر 2014 14:26
میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء ) میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن 384 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت چھ وکٹوں پر 174 رنز بنا کر میچ بچانے میں کامیاب ہو گیا۔بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 19 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اس موقعے پر پہلے اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے نے عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے 85 رنز جوڑے۔
تاہم کوہلی کے 54 رنز بنا کر آوٴٹ ہونے اور دو مزید وکٹیں جلدی جلدی گر جانے کے بعد آسٹریلیا کو ایک بار پھر میچ میں واپس آنے کا موقع مل گیا۔تاہم اس کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی اور رام چندرن ایشون آسٹریلیا کے سامنے آڑے آ گئے اور میچ کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہیں گری۔آسٹریلیا نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی کیچ چھوڑے جس کی بدولت بھارت میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو گیا۔(جاری ہے)
آسٹریلیا کو نواں نقصان 317 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب شان مارش 99 رنز بنانے کے بعد اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں رن آوٴٹ ہوگئے۔سکور میں مزید ایک رن کے اضافے کے بعد آسٹریلوی کپتان نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارت کو فتح کے لیے درکار 384 رنز بنانے کے لیے 70 اوورز دستیاب ہیں۔آسٹریلیا نے اس میچ میں پہلی اننگز میں سٹیون سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 530 رنز بنائے تھے۔ سمتھ آٹھ رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے لیکن انھوں نے اپنی ٹیم کے اس بڑے سکور تک پہنچنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔سٹیون سمتھ پہلے آسٹریلوی کپتان ہیں جنھوں نے بطور کپتان اپنے پہلے دونوں میچوں میں سنچری سکور کی ہے۔انھیں مائیکل کلارک کے ان فٹ ہو جانے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں کپتان مقرر کیاگیا تھا۔آسٹریلیا کے 530 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم چوتھے دن کھیل کے ابتدائی سیشن میں اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی اور یوں آسٹریلیا کو 68 رنز کی اہم سبقت ملی تھی۔بھارتی اننگز کی خاص بات کپتان ویراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کی سنچریاں تھیں۔ کوہلی نے 169 جبکہ رہانے نے 147 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ان دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 262 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔یہ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ ہے اور آسٹریلیا کو اس سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.