ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تیار کی ہوئی گیندوں کے استعمال کا تجربہ بے حد کامیاب رہا، انتخاب عالم
بدھ 31 دسمبر 2014 16:21
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائر یکٹر ڈومیسٹک اور سابق کپتان انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تیار کی ہوئی گیندوں کے استعمال کا تجربہ بے حد کامیاب رہا۔اس سیزن میں گیندوں میں جو خامیاں تھیں اسے دور کرکے اگلے سال بہتر کوالٹی کی گیندیں لائیں گے۔گیند میں کارک کے ساتھ ربڑ کو شامل کیا گیا ہے جس سے گیندوں میں زیادہ باؤنس ملے گا۔
جلدنائٹ کرکٹ کے لئے سفید گیندیں بھی تیار کی جائیں گی۔اس تجربے سے بورڈ کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہوا ہے جبکہ بہتر کوالٹی کے بعد یہ گیندیں انٹر نیشنل میچوں میں بھی استعمال کی جائیں گی تھے۔ میڈیا س سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ آسٹریلوی گیند 13ہزار روپے میں خرید رہے تھے جبکہ پاکستانی گیند 2500روپے میں بنائی گئی تھی۔(جاری ہے)
گیندوں کے بارے میں منفی تاثر دیا جارہا ہے۔
میں مانتا ہوں کہ خامیاں ہوسکتی ہیں لیکن گیندوں کی کوالٹی اس قدر خراب نہیں ہے۔ کوکا برا گیندوں کی طرح ان گیندوں کی بھی مشین پرسلائی کی گئی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ کوالٹی کو برقرار رکھا جائے۔جب جب شکایت آئی ہم نے گیند بنانے والی کمپنی سے بات کی اور اسے کوالٹی میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی۔ہم نے گیندوں کے لئے چمڑا بیرون ملک سے منگوایا۔گیند کے اندر کا میٹرل بھی معیاری ہے۔اس گیند کا مقابلہ دنیا میں استعمال ہونے والی کسی بھی گیند سیکیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.