آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے شروع ہو گا،
دھونی کی جانب سے ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد کوہلی قیادت کے فرائض انجام دینگے ، بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرینگے ، سٹیون سمتھ
جمعرات 1 جنوری 2015 12:02
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا میڈیا رپورٹ کے مطابق دھونی نے تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے فوراً بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا اب ان کی جگہ ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے کہا کہ سیریز جیتنے کے بعد اب اگلا ہدف بھارت کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرنا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیون سمتھ نے کہا کہ بھارتی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیلی، کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کیلئے آخر دم تک حریف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا چند ایک کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے کامیابی نصیب نہ ہو سکی ہمیں سیریز جیتنے پر بے حد خوشی ہے اور اب ہم آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز 3-0 سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھونی کی ریٹائرمنٹ بھارتی ٹیم کیلئے ایک بڑا نقصان ہے اور ہماری ٹیم کے پاس آخری میچ جیتنے کا سنہری موقع ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.