مسجد الحرام کے 77دروازے زائرین کے لئے کھول دئیے گئے،

46 دروازے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، 31دروازے صرف جمعہ کے دن کھلیں گے

جمعرات 1 جنوری 2015 15:44

مسجد الحرام کے 77دروازے زائرین کے لئے کھول دئیے گئے،

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)حرمین شریفین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رش سے بچنے کے لئے مسجد الحرام کے 77دروازے زائرین کے لئے کھول دئیے گئے ہیں ۔ 46دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ 31دروازے صرف جمعہ کے روز ہی کھولے جاتے ہیں ۔ زائرین سے درخواست کیگئی ہے کہ مسجد میں صفائی برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کے سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کے لئے مسجد کے بیرونی صحن میں دستیاب لاکرز استعمال کریں ‘ فرض نماز کے فورا ً بعد نمازی مسجد سے باہر نکل رہے ہوں تو مسجد کے اندر جانے پر اصرار نہ کریں اور مسجد میں داخلے سے پہلے سرخ اور سبز روشنیوں والے اشاروں کی پابندی کریں۔سبز روشنی کا مطلب ہے کہ مسجد میں جگہ دستیاب ہے جبکہ سرخ روشنی اس بات کی نشاندہی کر تی ہے کہ مسجد میں مزید نمازیوں کی گنجائش نہیں۔