لیبیا کے شدت پسند رہنما امریکہ میں ہلاک ، 1998 میں افریقہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا الزام تھا ،رپورٹ
ہفتہ 3 جنوری 2015 18:44
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) القاعدہ کے مبینہ رہنما ابو انس اللبی نیویارک میں مقدمہ چلنے سے چند دن پہلے ہی ہلاک ہو گئے ان پر 1998 میں افریقہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا الزام تھا۔اللبی کی اہلیہ اور وکلا نے بتایا کہ 50 سالہ اللبی جمعے کو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق انھیں جگر کا سرطان تھا۔اللبی کو اکتوبر 2013 میں امریکہ نے لیبیا کے شہر طرابلس سے چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا گیا تھا انھیں 12 جنوری کو 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملے کا ملزم قرار دیا گیا تھا۔
ان حملوں میں 220 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اللبی کا اصل نام نزیہ عبدالحمید الرقیعی تھا، اور انھوں نے دہشت گردی کے الزام سے انکار کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کی اہلیہ ام عبداللہ نے ہفتے کے روز امریکی حکومت پر ’اغوا، بدسلوکی اور ایک بیگناہ شخص کو قتل کرنے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ان کے خاوند جگر کے آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوئے۔
2013 میں پکڑے جانے سے قبل اللبی کا نام ایک عشرے سے امریکی ایف بی آئی کی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں درج تھا۔ ان کے سر پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر کی گئی تھی ان پر نیویارک کی ایک جیوری نے 2000 میں فردِ جرم عائد کی تھی لیبیا کے احتجاج کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے لیبیا پر امریکی چھاپے کا دفاع کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.