لیڈی ڈیانا ایک ’ریبل ہارٹ‘ تھیں‘پاپ سنگر میڈونا
منگل 6 جنوری 2015 11:44
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)پاپ سنگر میڈونا نے مارنٹن لوتھر کنگ، نیلسن منڈیلا اور دیگر افراد کی تصاویر اپنی سوشل میڈیا سائٹس پر لگانے کے عمل کا دفاع کیا ہے۔بونڈیج یا غلامی کی یہ تصاویر ان کے مداحوں نے بھیجی تھیں اور ان تصاویر میں چہروں پر ربن لپیٹے ہوئے تھے، بالکل اسی طرح جس طرح میڈونا کی نئی البم ’ریبل ہارٹ‘ (باغی دل) کے سرورق پر میڈونا کی تصویر کے گرد لپٹا ہوا ہے۔
لیکن فیس بک پر کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ ایسا کرنا ایک خراب ذوق کی نشاندہی کرتا ہے۔میڈونا نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا کہ ’میں معافی چاہتی ہوں، میں اپنا مقابلہ کسی کے ساتھ بھی نہیں کر رہی۔میں ان لوگوں کے باغی دلوں کی تعریف کر رہی ہوں اور انھیں تسلیم کر رہی ہوں۔(جاری ہے)
یہ نہ تو کوئی جرم ہے اور نہ ہی کوئی بے عزتی یا نسل پرستی۔ پوسٹ کیے جانے والے ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’اگر وہ مجھے بھی ان لوگوں کی فہرست میں شامل کر لیتے ہیں توآپ کا شکریہ۔
میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ایک دن جو ان لوگوں نے کیا اس کا سواں حصہ بھی کر کے دکھا سکوں۔ان کے بیان کے بعد شہزاردی ڈیانا کی بھی ٹریٹ کی ہوئی تصویر ان کے سوشل میڈیا صفحات پر شائع کی گئی۔میڈونا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہاں شہزادی ڈیانا ایک ” ریبل ہارٹ تھیں۔ جو بھی آزادی کے لیے لڑتا ہے “ ریبل ہارٹ ہوتا ہے۔ان کی ویب سائٹ پر جان لینن، باب مارلے اور مارلن منرو کی تصاویر بھی ہیں۔یہ حالیہ تنازع گزشتہ ماہ ایک میگزین کے سرِ ورق پر میڈونا کی برہنہ چھاتی کے ساتھ شائع کی جانے والی ایک تصویر پر ہونے والی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔ان کی البم کے گانے بغیر اجازت آن لائن پر لیک کیے جانے کے بعد اس کے چھ ٹریک دسمبر میں ہی ریلیز کر دیے گئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.