کیپ ٹاؤن ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست
منگل 6 جنوری 2015 15:36
کیپ ٹاؤن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6۔جنوری 2015ء ) جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز 2-0سے اپنے نام کر لی ہے ۔نیو لینڈز ،کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز جنوبی افریقہ نے 124رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9رنز 1وکٹ کے نقصان پر اننگز شروع کی اور ڈوپلیسی اور ایلگر نے ویسٹ انڈین باؤلرز کو جلد ی وکٹ لینے سے محروم رکھا۔
51کے مجموعی سکور پر ڈوپلیسی 14رنز بنانے کے بعد سلیمان بین کی شاندار گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔(جاری ہے)
انکے بعد بیٹنگ کرنے کیلئے آنیوالے کپتان ہاشم آملہ نے ویسٹ انڈین باؤلرز کے ارمان ٹھنڈے ہوئے وکٹ کے چاروں جانب شاندا ر شاٹس کھیلے ۔ جنوبی افریقہ نے 124رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ ایلگر 60اورہاشم آملہ 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلیمان بین نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
اے بی ڈیویلیئر کو میچ اور ہاشم آملہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 1پوزیشن پر منڈلاتے ہوئے تمام بادل چھٹ گئے ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ہی کھیلا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.