لاہور کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں دلخراش واقعہ
جمعرات 8 جنوری 2015 16:48
رپورٹ(محمد رضا سید، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) چھ سالہ ایمان سے میری پہلی اور آخری ملاقات آج سے تین روز پہلے ہوئی۔ اس وقت وہ لاہور کے چلڈرن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی۔ تمام تر امیدیں اس کی بے ترتیب سانسوں کے ساتھ اٹکی ہوئی تھیں۔ کبھی کبھار وہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو ہلاتی تھی اور شاید کروٹ بدلنے کی کوشش کرتی تھی۔
اسی حرکت کے سبب امیدوں کے دیے ٹمٹما تے رہے ۔ مگر پھر یہ سب کچھ ختم ہو گیا اور وہ گزشتہ رات وہ اس دنیا کے سفر کو ادھور ا چھوڑ کر اگلی منزلو ں کو روانہ ہو گئی۔ اور اپنے والدین اور چاہنے والوں کو ایسا زخم دے گئی جو شاید کبھی مندمل نہ ہو سکے۔گلبر گ کے قریباً وسط میں حسین چوک کے پاس زنوا شاپنگ مال(Xinhua Shopping Mall) واقع ہے ۔
(جاری ہے)
یہ شاپنگ مال کئی سال پہلے تعمیر ہوا تھا اور روزانہ لاکھو ں کڑوروں کا کاروبار کرتا ہے۔
زیریں منزل یعنی بیسمنٹ کو ملا کر اس کی کل پانچ منزلیں ہیں جن میں سے چار مننزلیں استعمال میں ہیں ۔ تمام منزلوں میں برقی زینے موجود ہیں ۔ برقی زینوں اور ساتھ کی دیوار کے درمیان قریباً د و اڑھائی فٹ کا فاصلہ ہے جسے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس جگہ پر ایک بڑ ے سائز کا گملا رکھ دیا گیا ہے اور وہ بھی شاید صفائی کی غرض سے اپنی جگہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ رنگوں اور شیشے کی چمک سے یہاں ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے کہ اچھے بھلے انسان کو بھی یہ فاصلہ نظر نہیں آتا۔ اور ایمان کے قد سے دیکھیں تو یہ اندھا کنوا ں فرش کا حصہ ہی معلوم ہو گا ۔ اسی اندھے کنوے میں اس نے پاؤں رکھ دیا اور اردگر کی دیواروں سے ٹکراتی ہوئی چارمنزلوں سے نیچے فرش پر گری۔ اور آج وہ اپنے بھائی ماں باپ اور سب کو چھوڑ کر ابدی نیند سو گئی۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ وہ سارا دن اس واقعے پر آنسو بہاتا رہا اس کا خیال تھا کہ شاید وہ اس حادثے کو بچا سکتا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.