سروسز ہسپتال میں محفل میلاد کا انعقاد، ملازمین اور مریضوں کے لواحقین کی شرکت
جمعرات 8 جنوری 2015 17:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی میڈیا کوآرڈنیٹر ارشد بٹ کی زیر صدارت سروسز ہسپتال کے سبزہ زار میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی ۔ اس بابرکت محفل میں ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ، اے ایم ایس، ڈی ایم ایس، نرسنگ انتظامیہ، راشد گجر، رشید مغل سمیت ڈاکٹروں، نرسوں اور ملازمین کی کثیر تعداد کے علاوہ مریضوں کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔
ثناء خواں عرفان عارضی، یاسر قادری اور احسان چشتی نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔(جاری ہے)
ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق اور ارشد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ سے مکمل رہنمائی لینے کی ضرورت ہے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ساجدہ فرشید اور اظہرہ عباس نے مقدس محفل کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی محفلوں کے انعقاد سے انسان کو روحانی سکون ملتا ہے جس سے انسان اپنے روحانی فرائض بھی بہتر طور پر سرانجام دے سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر سانحہ پشاور اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے علاوہ مریضوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.