”وزیراعلیٰ اپناروزگار سکیم“کی قرعہ اندازی کی تقریب کی جھلکیاں،آغاز سے اختتام تک خوشگوار ماحول،حاضرین مسکراتے رہے

جمعرات 8 جنوری 2015 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خوشگوار انداز میں تقریب سے خطاب کیا اورمیڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دےئے۔#وزیراعلیٰ نے ”اپنا روزگار سکیم“ کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک انقلابی اوراہم اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔

#وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سب سے کم بولی دینے والے کے ساتھ کامیاب بات چیت کرکے مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں اوریہ رقم عوامی فلاح پر خرچ کی گئی ہے ۔#وزیراعلیٰ نے دھرنوں کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کے ازالہ کیلئے ہم نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

# چنگ چی رکشہ مالکان کو ”اپنا روزگار سکیم“میں شامل کرنے کی تجویز پروزیراعلیٰ نے وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو آئندہ سکیم میں انہیں شامل کرنے کے حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔#میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی پر ان کے حاصل کردہ ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے یہ ان حلقوں میں سے ایک حلقہ ہے جسے کھولنے کا مطالبہ عمران خان نے کیا تھا۔

#وزیراعلیٰ نے گاڑیوں کی قرعہ اندازی میں نام نکلنے پر دو خوش نصیب افرادسے ٹیلی فون پر بات کر کے مبارکباد دی۔#وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب افراد کی کمپیوٹرائزڈفہرستیں صحافیوں میں تقسیم کروائیں۔#تقریب آغازسے اختتام تک انتہائی خوشگوار انداز میں جاری رہی اور کئی موقعوں پرہال تالیاں سے گونجتارہا۔ خصوصاً جب وزیراعلیٰ نے خوش نصیب عاکف چوہان سے پنجابی زبان میں گفتگو کی تو شرکاء اس مکالمے سے پوری محظوظ ہوئے۔

#صدر بینک آف پنجاب نے بتایا کہ” اپنا روزگار سکیم“کے تحت 50ہزار گاڑیوں کی فراہمی دنیاکے بینکوں کی سب سے بڑی سکیم ہے اوراس کی کامیابی کی وجہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی بے پایاں سپورٹ ہے اور آج بینک آف پنجاب منافع میں جارہا ہے جبکہ سابق دورآمریت میں بینک لوٹا گیا۔