ریحام خان لیبیا میں پیدا ہوئیں ، صحافت کے شعبے میں آنے کی وجہ سے پہلے شوہر سے اختلافات پیدا ہوئے ،رپورٹ
جمعرات 8 جنوری 2015 23:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شادی کر نے والی ریحام خان لیبیا میں پیدا ہوئیں صحافت کے شعبے میں آنے کی وجہ سے پہلے شوہر سے اختلافات پیدا ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 41 سالہ ریحام خان پاکستانی نیوز چینل ڈان نیوزپر کرنٹ افیئرزپروگرام ’ان فوکس‘ کی میزبان ہیں یحام خان لیبیاء میں پیداہوئیں اور برطانیہ میں زیادہ ترتعلیم حاصل کی۔
انہوں نے اپنے صحافتی کیریئرکا آغاز بی بی سی سے کیا جس کے بعد وہ برطانیہ میں ریڈیو سے بھی وابستہ رہیں 2013ء میں ریحام خان پاکستان آئیں اور الیکشن کی کوریج کیلئے نیوز ون کو جوائن کیااس سے قبل ریحام خان کاماہرنفسیات اعجاز رحمان سے شادی کی تھی جس سے اْن کے تین بچے ہیں ۔(جاری ہے)
صحافت کے شعبے میں آنے کی وجہ سے دونوں میں اختلافات ہوئے اور علیحدگی ہوگئی ، بچے پہلے شوہر کے پاس ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے ایجوکیشن میں گریجوایشن اور سوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری شروع کی بعدازاں ایم اے جرنلزم کیا۔اپنی ویب سائٹ پر ریحام خان نے اپنے آپ کو صحافی ، اینکر اور جنگجو لکھا۔ریحام خان سفر کی بہت شوقین ہیں شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں سے دلبرداشتہ ہوکر ریحام خان نے حالیہ دنوں میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیاجس پر اْن کے 89,700فالوورز تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.