دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ’آدھے گھنٹے‘ میں حل ہو سکتا ہے: اسحق ڈار

جمعہ 9 جنوری 2015 20:27

دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ’آدھے گھنٹے‘ میں حل ہو سکتا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف حکومت کے ساتھ تعاون کرے تو دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام صرف آدھے گھنٹے میں ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تو چاہتی ہے مگر کچھ نکات پر تحریک انصاف سے تعاون درکار ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک ایسا کمیشن چاہتا ہے جو دھاندلی کی تحقیقات میں دھاندلی ثابت کر دے تو اس کا مطلب ہو کہ یہ حکومت نے جان بوجھ کر تحریک انصاف کو ہروانے کیلئے کروائی۔ واضح رہے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے دوسرے رکن احسن اقبال نے گزشتہ روز ہی 18جنوری سے قبل جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا عندیہ دیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت کو 18 جنوری سے قبل کمیشن بنانے کی مہلت دے رکھی ہے۔