سابق ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد ،
چوہدری اسلم آخری وقت تک دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر رہے ،شہادت کے بعد حکمرانوں نے وعدے وفا نہیں کئے، بیوہ نورین
جمعہ 9 جنوری 2015 22:05
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) سابق ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم (شہید)کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے برسی کی مرکزی تقریب سی آئی ڈی گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں منعقد ہوئی ، برسی کی تقریب میں پولیس کے جوان ،شہداء کے لواحقین اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی بہادر پولیس افسر کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا ۔
خواتین کے لئے قرآن خوانی کا انتظام پی این ایس کارساز رہائشگاہ پر کیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں فیصل آباد،مانسہرہ ودیگر علاقوں میں بھی دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے۔ برسی کے موقع پر پولیس شہداء کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ 9جنوری کو ہر سال چوہدری اسلم شہید کے نام سے منایا جائے ، بہادر پولیس افسر چوہدری اسلم شہید کی بیوہ نورین اسلم نے اس موقع پر کہا ہے کہ چوہدری اسلم آخری وقت تک دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر رہے اس کے باوجود ان کی شہادت کے بعد حکمرانوں نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.