Live Updates

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند

پیر 29 اپریل 2024 17:57

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیان قلم بند کرلیے گئے، ایک گواہ پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے جرح بھی مکمل کی۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 25 گواہان کے بیان قلم بند جبکہ 16 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔بعد زاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات