Live Updates

عمران خان کی شادی ، کوہاٹ تحریک انصاف کے صدر ہمایوں چاچا نے کارکنوں کے ہمراہ شاہ فیصل گیٹ کے سامنے لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی،خوشی کا اظہار کیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:16

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) عمران خان کی شادی کی خوشی میں کوہاٹ تحریک انصاف کے صدر ہمایوں چاچا نے کارکنوں کے ہمراہ شاہ فیصل گیٹ کے سامنے لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی اور خوشی کا اظہار کیا ۔کارکنوں کی عمران کے حق میں نعرے بازی۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر ہمایون چاچا نے اپنے پارٹی ورکروں کے ہمراہ اپنے قائد عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خوشی میں شاہ فیصل گیٹ کے سامنے لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا کارکنوں نے کہا کہ وہ اس شادی پر کافی خوش ہیں ۔

ضلعی صدر ہمایون چاچا نے کہا کہ عمران خان کی شادی پورے پاکستان کے لیے مبارک ثابت ہو گی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کے بعد اب پی ٹی آئی مزید ترقی کرے گی ان کی شادی سے مخالفین کے منہ بند ہو گئے ہیں۔آخر میں عمران اور ریحام خان کی شادی کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات