بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارہ جنوری کو ہلکی بارش کا امکان ہے، ڈائریکٹر موسمیات

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارہ جنوری کو ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم اسکے بعد ایک ہفتہ تک موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈائریکٹر موسمیات بلوچستان مختار احمد مگسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں گذشتہ سال کی نسبت بہت کم بارشیں ہوئی ہیں ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان خشک سالی کی جانب جارہاہے،ڈائریکٹر موسمیات نے بتایا کہ رواں ماہ بارہ جنوری کے بعد بارش اور برف باری کا زیادہ امکان نہیں ہے ،انہوں نے بتایا کہ مارچ میں کوئٹہ اور صوبے کے کچھ علاقوں میں بارشوں کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :