حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کاعندیہ مفلس عوام پرخودکش حملے کے مترادف ہے، عابد حسین صدیقی

پیر 12 جنوری 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عام انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوسکا،بجلی اور گیس کے بحران نے عام آدمی کا بُرا حال کر دیا ہے،مہنگائی کا سیلاب رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا،شریف برادران خوف خدا کرتے ہوئے عام آدمی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر عوام انہیں ہمیشہ کیلئے گھر بھیج دینگے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کاعندیہ بیچارے ناداراورمفلس عوام پرخودکش حملے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

شریف برادران اپنے ساتھ مہنگائی ،بیروزگاری اوربدامنی کاطوفان لے کرآئے ہیں۔حکمرانوں نے عوام کوطفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا پیپلزپارٹی کی وفاق میں حکومت ختم ہونے سے عوام پرریلیف کادروازہ بھی بندہوگیا،آج پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کرپیپلزپارٹی کی اقتدارمیں واپسی کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے حکومت کی پوزیشن دن بدن کمزورہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :