بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے۔۔۔!
بدھ 14 جنوری 2015 13:12
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء)اپنی شادی خانہء آبادی کے بعد آج عمران خان صاحب جب آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرنے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے تو وہاں موجود شہید بچوں کے والدین نے نہ صرف"گو عمران گو" کے نعرے لگائے بلکہ اپنے غم و غصے شدید اظہار کیا۔غمزدہ والدین نے عمران خان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور اپنا احتجاج جاری رکھا جس پر ان کی وہاں موجود پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور انتظامیہ کو پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرنا پڑی۔
اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک دکھی ماں نے روتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کو ہماری کوئی خیال نہیں ہمارے دل پر چھریاں چل رہیں تھیں اور عمران خان نے بڑے آرام سے شادی کر لی ،اسکول کھلنے کے دو دن بعدوہ یہاں آئے ہیں اور ہم سے کچھ پوچھا تک نہیں وہ ہمارا غم بانٹنے نہیں آئے بلکہ اپنی دلہن کے ساتھ سیر کرنے آئے ہیں ایک اور والد کا کہنا تھا کہ انہیں سیاستدانوں سے کچھ لینا دینا نہیں یہ سب ہمارے بچوں کی لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں ہم اپنے کے بچوں کے چالیسویں کے بعد نکلیں گے اور تمام سیاستدانوں کو ان کی کرسیوں سے اتار پھینکیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.