حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زمینداروں کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی ختم کرنا قابل مذمت ہے ،سینیٹر یوسف بادینی

بدھ 14 جنوری 2015 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) کم ترقی یافتہ سینٹ اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میر یوسف بادینی نے کہا ہے کہ حکومت نے بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی کی مد میں سبسڈی ختم کرکے زمینداروں کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انڈسٹریز اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث یہاں کے عوام کا واحد ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ زراعت کے ذریعے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں صوبے میں ایک تو پہلے سے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے زراعت کو تباہی کے دہانے کے پہنچادیا تھا تو دوسری طرف حکومت نے بلوچستان کے زمینداروں کو زرعی ٹیوب ویلوں پر ملنے والی سبسڈی ختم کرکے یہاں کے زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج کرنے کی کوشش کی ہے جسکے خلاف سینٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

سینیٹر میر یوسف بادنی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے زمینداروں کو زرعی ٹیوب ویلوں پر ملنے والی سبسڈی کو فوری طورپر بحال کرنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :