اہل مغرب مسلم نوجوانوں کوانتہاپسندی پرمجبورکررہے ہیں،مفتی محمد نعیم

بدھ 14 جنوری 2015 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے فرانسی جریدے چارلی ایبڈکی جانب سے ایک بار پھر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آزادی اظہارکے نام پر مسلمانون کے جذبات کو مجروح کیا جارہاہے ،مغرب کا یہ رویہ مسلم نوجوانوں کو انتہاپسندی کی طرف دھکیلنے کا باعث بن رہاہے عالمی انسانی حقوق اور نام نہاد مسلم فورمز کو ایکشن لینا چاہیے، ہمیں برداشت اور رواداری کا درس دیکر عدم برداشت اور رواداری کے فروغ دیاجارہے۔

ماضی میں کاٹون شائع کیے گئے پوری امت مسلمہ کے مطالبے کے باوجود ان کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی تو فرانس کا واقعہ پیش آیا ۔ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ایک طرف عالمی طاقتیں اور خود انتہاپسندی اور عدم رواداری کا درس دیتے ہیں مسلمانوں کو انتہاپسندی کے طعنے دیئے جارہے ہیں تو دوسری جانب آزادی اظہار رائے کے نام پر سرور کونین ﷺ کی گستاخی کے سلسلہ پھر سے شروع کردیا گیاہے،ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ حضورﷺ علیہ وسلم کی حرمت عزیز ہے، مسلمان ہر ظلم برداشت کرسکتاہے مگر ناموس آقا پر آنچ بھی برداشت نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ پر پہلے عالمی طاقتوں نے اپنی طاقت کا استعمال کرکے ظلم بربریت کی مثالیں قائم کی جس کے نتیجے میں مسلم نوجوانوں میں مغرب سے نفرت میں اضافہ ہواور یکطرفہ ظلم وزیادتی پوری دنیا میں انتہاپسندی کے فروغ کا ذریعہ بن رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس مسلم حکمرانوں پر جو عالمی طاقتوں کے ظلم وبربریت پر خاموش رہے ہیں اوران کے ہر ظلم پر ان کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور کبھی ان یہ باورکرانے کی جرات نہیں کی کہ مسلمانوں کو انتہاپسندی کے طعنے دینے بجائے وہ اپنے رویے پر غور کریں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیرس میں گستاخان رسول ﷺکے حق میں لاکھوں کی تعداد میں ریلی نکال کر اسلام دشمن قوتوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیااور یہ پیغام دیا کہ ہم مسلمانوں کے خلاف اقدامات کیلیے متحد ہیں بدقسمتی سے ہمارا میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا اس ریلی کو امن عالم کا ضامن بناکر پیش کیاگیا اور یہ باور کرایا گیاکہ یہ انتہاپسندی کے خلاف مظاہرہ تھا درحقیقت وہ انتہاپسندوں کا امت مسلمہ کے خلاف مظاہرہ تھا۔

انہوں نے کہاکہ مغرب کو اپنے رویے پر غورکرنا ہوگا اور مسلم حکمرانوں کو مغربی جی حضوری سے باہر آکر ایک ہوکر مغربی انتہاپسندی کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔ مفتی محمد نعیم نے کہاکہ عالمی برداری مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی کا فوری نوٹس لے کارٹون شائع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اس سے پوری امت مسلمہ کے جزبات مجروح ہورہے ہیں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہیے جو حضورﷺ کی گستاخی کرے گا اس کا انجام عبرتناک ہوگا۔