پاکستان مخالف سرگرمیوں پر امریکی تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی

بدھ 14 جنوری 2015 21:25

پاکستان مخالف سرگرمیوں پر امریکی تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جنوری۔2015ء) پاکستان مخالف سرگرمیوں پر امریکی تنظیم آئی میپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزارت داخلہ نے تنظیم کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے امریکی تنظیم آئی میپ پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کے باعث پابندی عائد کرتے ہوئے تنظیم کے ملک بھر میں دفاتر سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تمام آئی جیز اور انتظامیہ کو ملک بھر میں آئی میپ کے دفاتر پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :