خواتین اساتذہ کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت
جمعرات 15 جنوری 2015 14:01
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) خیبر پختونخواہ حکومت نے خواتین اساتذہ کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی تا کہ کسی بھی صورت میں وہ حملہ آوروں کو مقابلہ کر سکیں۔ سانحہ پشاور کے بعد سے ہی ملک بھر میں سکولوں کو سکیورٹی خدشات در پیش ہیں لیکن اب خواتین اساتذہ کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کا مقصد اساتذہ کو تحفظ کا احساس دلانا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف کا کہنا تھا کہ حساس تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ اسی کروڑ روپے کی لاگت سے پچاس ہزار اساتذہ کی تربیت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سے تعلیمی اداروں کی موسم سرمی کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا تھا تا کہ اداروں کی سکیورٹی کے انتظامات کو موٴثر بنایا جا سکے۔(جاری ہے)
دوسری جانب پشاور میں دو سو چھپن نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن مکمل نہیں ہو سکی۔
چئیر مین پشاور بورڈ ڈاکٹر شفیع آفریدی کے مطابق صوبے کے اکیس سو تعلیمی اداروں میں سے اٹھارہ سو چالیس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے سکولوں کے ساتھ ساتھ زیر تعلیم طلبا اور تعلیمی اداروں کے سٹاف سے متعلق بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ چئیر مین پشاور بورڈ کا کہنا ہے کہ نجی درسگاہوں میں درس و تدریس سے وابستہ افغان اساتذہ اور اسٹاف کا بھی مکمل ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد تعلیمی اداروں میں ایس او ایس سروس فراہم کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.