بھارت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مشکلات پیدا کر رہا ہے: پاک فوج
جمعرات 15 جنوری 2015 19:11
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2015ء) میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں کرکے منظم طریقے سے پاگل پن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا لندن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔
خطے میں امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سرحدی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھارت کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی اور اس سلسلے میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
بھارت نے سیکرٹری سطح کے مذکرات معطل کئے۔ پاکستان نے بھارت کو ڈی جی سطح پر بھی مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط الزام لگا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے واقعات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ مسئلہ کشمیر پاک بھارت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کر رہی ہے۔ وزیرستان آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر حملہ ہی اہم موڑ تھا جس کے بعد آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے اس عزم کا دوبارہ اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.