دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، سیاسی جماعتیں، عسکری ادارے، عوام متحد ہیں، کرنل (ر) شجاع خانزادہ،
پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کر دیں گے اور اس جنگ میں فتح پاکستان کی ہوگی،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں پر کی جائے گی،وزیراعلیٰ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پرعزم ہیں، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،لاؤڈسپیکر، اشتعال انگیز تقاریر، کرایہ داری اور ناجائز اسلحہ کے قوانین میں ترامیم، ان کو ناقابل ضمانت جرم قراردیاگیا،صوبہ بھر میں سرچ اینڈ سویپ ایکشن شروع، دہشتگردوں سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار
جمعرات 15 جنوری 2015 22:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں ،عسکری ادارے اور عوام متحد ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کردیں گے اور اس جنگ میں فتح پاکستان کی ہوگی۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈسپیکر، اسلحہ،کرایہ داری، اشتعال انگیز تقاریر کے قانون میں ترامیم کی ہیں اور تمام ناقابل ضمانت جرم قرا ردیا گیاہے۔
اس کے علاوہ سزا اور جرمانہ کی رقم میں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں کی روشنی میں کی جائے گی۔صوبائی سطح پر وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں کورکمانڈر، ڈی جی رینجرز، خفیہ ایجنسیوں کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.