جنرل ہسپتال میں رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کے علاج کیلئے موومنٹ ڈس آرڈر کلینک قائم
جمعہ 16 جنوری 2015 17:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) جنرل ہسپتال میں رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈی بی ایس ٹیکنالوجی کے اجراء کے بعد پٹھوں کے کھچاوٴ کے علاج کے لیے موومنٹ ڈس آرڈرکلینک قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں ہر ہفتہ کے دن مریضوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔اس کلینک کے لیے طبی ماہرین پر مشتمل تین رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو پروفیسر آف نیوروسرجری ڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ دیگر ارکان میں نیوروفزیشن ڈاکٹر شاہد مختار اور فزیوتھراپسٹ حافظ اعجاز شامل ہیں۔
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ قبل ازیں جنرل ہسپتال میں رعشہ پارکنسن اور اعصاب کی بیماریوں کے علاج کے لیے ڈی بی ایس کا پروسیجر متعارف کروایا گیا تھا جس میں مریض کے دماغ کے متاثرہ حصے میں توانائی پہنچاکربیماری کا علاج کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
اس مقصد کے لیے ایک پیس میکر بیٹری بھی مریض کی جلد کے اندر نصب کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید طریقہ کے تحت ہسپتال میں اب تک متعدد مریضوں کا کامیاب علاج کیا جاچکا ہے اور اب پٹھوں کے کھچاوٴ کے علاج کے لیے قائم کردہ خصوصی کلینک سے مریضوں کے لیے ایک امید کی نئی کرن پیدا ہوگئی ہے اور اس ایسے مریضوں کو اپنے علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔
پروفیسر خالد محمود نے اس مرض کی علامات کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مریض کے بازو ، ہاتھ اور ٹانگیں کانپتی ہیں اور ٹانگوں میں کھچاوٴ بھی محسوس ہوتا ہے اور اگر مرض شدت اختیار کرجائے تو مریض ایک جگہ پر اپنا سر بھی قابو نہیں رکھ سکتا بلکہ سر مسلسل حرکت کرتا رہتا ہے اور ایسے مریضوں کا دوسروں پر انحصار ہوجاتا ہے اور اپنی بقایا زندگی معذوری کی حالت میں گزار دیتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.