باجوڑایجنسی،ماموند میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ میں سرکردہ قبائلی رہنماء شدید زخمی ہوگیا
جمعہ 16 جنوری 2015 22:37
باجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ میں سرکردہ قبائلی رہنماء شدید زخمی ہوگیا ۔ دھماکہ کے بعد امن کمیٹی کے رضاکاروں ،سکیورٹی فورسز اور لیویز اہلکاروں کا علاقہ میں سرچ اپریشن ۔ باجوڑایجنسی کے انتظامیہ کے حکام کے مطابق جمعہ کے روز صبح نو بجے تحصیل ماموند کے دورافتادہ علاقہ سپرے میں ایک ریموٹ کنڑول بم دھماکہ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء ملک گل فروش شدید زخمی ہوگیاہے ۔
مقامی لوگوں اور حکام کے مطابق ریموٹ کنڑول بم قبائل رہنماء کے گھر کے قریب نصب کیاگیا تھا اور جوں ہی ملک گل فروش گھر سے باہر نکل رہے تھے بم ایک زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ ملک گل فروش کو فوری طور پر علاج کے لیے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
دھماکہ کے فوراً بعد مقامی امن کمیٹی کے رضاکار اور لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔
امن کمیٹی کے رضاکاروں اور لیویز اہلکاروں نے علاقہ میں سرچ اپریشن شروع کیا ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکاہے ۔ ملک گل فروش حکومت حامی قبائلی رہنماء ہے اور موصوف نے علاقہ میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیاہے ۔دریں اثناء کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.