کراچی، وفا قی سیکریٹری صحت کی زیر صدار ت اجلاس، گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا، پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ
ہفتہ 17 جنوری 2015 19:27
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وفا قی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ایوب شیخ کی صدار ت میں کمشنر کراچی کے دفتر میں کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا۔ اجلاس نے کراچی کی گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اجلاس نے ان یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کے اگلے منصوبہ کی منظوری دی ۔
فیصلہ کیا گیا کہ حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم 24 جنوری سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی نگرانی میں شروع کی جا ئے گی۔ مہم کے نو راؤنڈ ہوں گے۔ ہر مہم تین روزہ ہو گی اور ہر پندرہ روز بعد شروع کی جا ئے گی۔جو اس سال مئی تک جا ری رہے گی۔ مہم کو زیا دہ مو ثر بنا نے کیلئے سیکورٹی کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
جامع حکمت عملی کے ساتھ سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
وفاقی حکومت سیکورٹی فراہم کر نے کیلئے خصو صی اقدامات کر ے گی۔اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈی آئی جی ریپڈ فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان،عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے،اسپیشل سیکریٹری صحت خالد شیخ، صوبائی کو آرڈینیٹرشہناز وزیر علی،، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر نے شر کت کی۔وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ پولیو قومی مسئلہ ہے۔ ملک میں پولیو وائرس کے خا تمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک سے پو لیو وائرس کے خاتمہ کے لئے قومی جذبہ سے کام کر نے کی ضرور ت ہے۔ اگر ملک میں پو لیو وائرس کے خاتمہ اور اسے پھیلنے سے روکنے کیلئے کو ششیں کامیاب نہیں ہوئیں اور متعلقہ اداروں نے اپنا کر دار مو ثر طور پر ادا نہیں کیا تو خدشہ ہے کہ اگلے سال ملک میں پو لیو مزید پھیلے گا جو دس گنا زیادہ تک بڑھ سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصو صی ہدایت ہے کہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمہ کی کوششیں کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد کی جا ئے۔کراچی کی حساس یو نین کونسلوں کی دشواریوں کا حکومت کو احساس ہے۔اس لئے حکومت نے حساس یو نین کو نسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو مو ثر بنانے کیلئے خصو صی سیکورٹی اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی سطح پر سیکورٹی کی ضروریات پو ری کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ریپڈ ریسپونس فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان مہم میں سیکورٹی کی نگرانی کریں گے۔ تمام تقاضوں اور حقائق کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کی حکمت عملی بنائی جا ئے گی اور سیکورٹی کے تمام تقاضے پو رے کر نے کیلئے اقدامات کریں گے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی کی حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشکلات کے باوجود پولیو کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ تمام حساس یو نین کونسلوں میں سو فیصد نتائج حا صل کر نے کی کو شش کر ر ہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے، رضاکار، پولیو ٹیمیں اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز سب ملک کر مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں۔ مہم کا روزانہ کی بنیا د پر جائزہ لیا جا تا ہے۔ کمیونٹی کے لو گوں کا تعاون بھی حا صل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر بچہ کو پو لیوکے قطرے پلانے کا ٹارگٹ حا صل کر نے کیلئے انسداد پو لیو مہم کو مزید مو ثر بنا یاجائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.