پاکستانی ٹیم کی بولنگ مضبوط نہیں ‘حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک کی بڑی آزمائش ہوگی ‘سعید اجمل
منگل 20 جنوری 2015 11:59
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپن باؤلر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ مضبوط نہیں ‘حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک کی بڑی آزمائش ہوگی ‘ ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ہی دکھائی نہیں دیتاایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ اس ٹورنامنٹ کے لیے اتنی مضبوط نہیں ہے،اگر حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک کی بڑی آزمائش ہوگی۔
پاکستانی بیٹسمینوں کو زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کردار نبھانا ہوگا، انہوں نے کہاکہ میرا بدستور یہی خیال ہے کہ پاکستان ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل نہیں ہوگا، میں سیمی فائنلز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت کو آپس میں کھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اگر گرین شرٹس ایونٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا انحصار 2 سینئر ترین بیٹسمینوں مصباح الحق اور یونس خان پر ہوگا، انھیں بڑی اننگز سے دیگرکھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانا ہوں گے۔
ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شدید مایوسی ہوئی، میں خاص طور پر آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اپنی بولنگ کے جوہر دکھانا چاہتا تھا جہاں اسپنرز کو زیادہ باوٴنس ملتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.