محکمہ پولیس ملک کو محفوط بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تُل گیا
منگل 20 جنوری 2015 16:26
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) آئی جی سندھ نے پولیو رضا کاروں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس بنانے کے لیے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ڈیڑھ ماہ قبل خصوصی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جس پر تاحال عمل نہیں کیا جا سکا۔
پولیو رضا کاروں کی حفاظت کے لیے دئیے گئے وزیر اعلی کے احکامات کو محکمہ پولیس خاطر میں نہ لائے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس ملک کو محفوظ بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تُلی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعلی نے پولیو رضا کاروں کی حفاظت کے لیے ٹیم تشکیل دینے کے اھکامات جاری کیے تھے جس کے لیے ایک ہزار اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ لیکن شاید سندھ کے اعلی پولیس افسر نے رضاکاروں کی جان کی حفاظت کرنا ضروری نہیں سمجھا اور وزیر اعلی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔
جب گذشتہ روز اورنگی ٹاوٴن میں پولیو رضا کاروں پر حملہ ہوا تو وزیر اعلی سندھ کو بھی یاد آ گیا اور آج امن و امان کے اجلاس میں ڈی ڑھ ماہ قبل دئیے گئے احکامات کو یاد کرنے لگے۔ اگر یہ کام پولیو مہم کے آغاز سے قبل کر لیا جاتا تو شاید صورتحال کچھ اور ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.