بہار میں فسادات، ہندو خاتون نے 10 مسلمانوں کی جانیں بچائیں

جمعرات 22 جنوری 2015 13:16

بہار میں فسادات، ہندو خاتون نے 10 مسلمانوں کی جانیں بچائیں

پٹنہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) بھارتی ریاست بہار میں فسادات کے دوران ایک ہندو بیوہ خاتون شائل دیوی نے 10 مسلمانوں کی جانیں بچاکر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی بہار کے علاقے مظفرپورکے گاؤں عزیزپور میں ایک ہندو نوجوان کی لاش ملنے کے بعد انتہاپسند ہندو مشتعل ہوگئے تھے انہوں نے مسلمانوں کی جھونپڑیوں کوآگ لگادی تھی جس سے 3 افراد اندہ جل گئے، ایسے شدید فسادات کے دوران ایک ہندو بیوہ شائل دیوی نے اپنے گھر میں 10 مسلمانوں کو پناہ دی اور مشتعل ہندوؤں کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ اس کے گھر میں کوئی بھی نہیں گھر میں گھسنے کی کوششوں کے باوجود شائل دیوی نے انھیں گھر میں نہیں آنے دیا۔

(جاری ہے)

شائل دیوی کی شہرت دور دور تک پھیل چکی اور وزیراعلیٰ بہارسمیت کئی وزرا نے اس کے اس عمل کو سراہا ہے اور انعامات دینے کااعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :