خیبر پختونخوا،فاٹا میں پولیو سمیت 9مہلک بیماریوں کے خاتمے کیلئے صحت کا اتحاد مہم شروع کرنے کا اعلان

300 سے زاہد ہیلتھ کیمپ بنائیں جا ئیں گے ،شہرام خان

جمعرات 22 جنوری 2015 21:01

خیبر پختونخوا،فاٹا میں پولیو سمیت 9مہلک بیماریوں کے خاتمے کیلئے صحت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) صوبائی حکومت اور فاٹا سیکرٹریٹ نے خیبر پختونخوااور فاٹا میں پولیو سمیت نو مہلک بیماریوں کے خاتمے کیلئے صحت کا اتحاد مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے،صو بائی وزارت صحت خیبر پختو نخوا فا ٹا سیکٹریریٹ اور اافواج پاکستان نے یپک کمیٹی کے اجلاس میں بچوں کی 9 بیماریوں بشمول پو لیو کے خا تمے کیلئے صحت کا اتحاد مہم کی منظوری دے دی جس میں 300 سے زاہد ہیلتھ کیمپ بنائیں جا ئیں گے ۔

صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کورکمانڈ ر پشاور ، وزیر علیٰ خیبر پختونخوا ، گو ر نر خیبر پختونخوا ایپک کمیٹی میں پو لیو کے خا تمے کے لیے مشتر کہ لا ئحہ عمل تیار کر نے پر اتفاق کیا ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے اضلا ح اور فا ٹا میں بیک وقت صحت کا اتحاد مہم شروع کی جا ئے گی جس میں خیبر پختو نخوا کے پانچ وسطی اور پانچ جنو بی اضلا ح بشمول خیبر ایجنسی، ایف آر بنوں اورشما لی اور جنوبی وزیر ستان میں بیک وقت صحت کا اتحاد مہم کی چلا ئی جا ئے گی اقوام متحدہ سے ہائی جین کٹ کی فراہمی کی اپیل کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

صحت کا اتحا د مہم کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے سے شروع کیا جا ئے گا جو مئی کے آغاز میں اختتام پذیر ہو گی صحت کا اتحاد مہم کو مو ثر بنانے کے لیے مہم کو مشترکہ مو نیٹر کیا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :