
پی ڈی ایم حکومت نے پہلا کام اے وی ایم مشین اور اوورسیزپاکستانیوں سے ووٹنگ کا حق چھینا
ان جماعتوں کو شفاف الیکشن سوٹ نہیں کرتا، پی ٹی آئی کو عوام نے 3 کروڑ ووٹ دئیے، حکومت کا مینڈیٹ کھوکھلا ہے، ان کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 2 مئی 2024
19:38

(جاری ہے)
پھر جب الیکشن کا اعلان ہوگیا تو ہمارے امیدواروں سے کاغذات چھینے، ہمارا انتخابی نشان چھینا، اس سے بڑا کسی سیاسی جماعت سے کوئی ظلم نہیں ہو سکتا، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر انتخابی نشان چھینا گیا، لیکن عوام نے پریشان کردینے والے انتخابی نشان پر ووٹ دیا۔
اس کے باوجود سلام ہے پاکستان کی عوام کو جو عمران خان کی سپورٹ میں نکلے اور پی ٹی آئی کو تین کروڑ ووٹ دئیے اس کے بعد جو ہوا وہ قوم کے سامنے ہے۔ حکومت کا مینڈیٹ کھوکھلا ہے، ان کیلئے اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ حکومت کریں۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شفاف کرانے کی ذمہ داری کس کی تھی؟ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات کروانے کے لیے اربوں روپے دئیے گئے الیکشن کمیشن اور ان کے ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے پاکستان کی عوام کی امانت میں خیانت کی ہے، مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہیں گے، جس کینسر کی ہم نے پہلے دن سے نشاندہی کی اس کو نکالنے کیلئے درست ریڈیو،کیمیوتھراپی ہونی چاہئے، دھاندلی کینسر پھیلنے سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن اور کمیشن کے دیگر ممبران فوراً اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیں وہ صاف و شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہے ہیں۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان، شبلی فراز ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، فارم 45 کی بجائے فارم 47 پر نتیجہ دیا گیا، فارم 47 کی بنیاد پر ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔ انتخابات دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی وہ بھی نہیں سنی گئی، ہماری نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں، جس کی بنیاد پر پھر ہماری مخصوص نشستیں بھی چھَن گئی، ہم الیکشن میں 180سیٹیں جیتے ہوئے ہیں، دھاندلی کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ گوہر خان نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشنز ہوئے پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح فارم 45 والوں کی جیت کو شکست میں بدل دیا گیا صرف یہی نہیں بلکہ اک پلان کے تحت ہم سے ہمارا بلے کا نشان چھینا گیا ہماری انٹرا پارٹی الیکشنز کلعدم قرار دیے گئے ہمارے امیدواران کے کاغذات نامزدگی چھینے گئے انکو مختلف نشانات الاٹ کیے گئے مگر پاکستانی عوام نے بھرپور طریقے سے نہ صرف الیکشن میں Participate کیا بلکہ عمران خان کے منتخب نمائیندوں کو جو نشانات الاٹ کیے گئے اس پر مہر لگائی ہماری مخصوص نشستوں کا کیس سپریم کورٹ میں Pending ہے ہم نے متعدد پٹیشنز فائل کی مگر کوئی پیشرفت ابھی تک نہ ہوسکی الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا قیام ہی انصاف پر تھا عمران خان گرفتاری سے قبل بھی سینکڑوں دفعہ خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں آج جس طرح انکے خلاف 14/14 گھنٹے جیل ٹرائلز ہورہے ہیں آدھے گھنٹے کے اندر 30 صفحات پر مشتمل ججمنٹس دے دی جاتی ہے وکلا کو صفائی کا موقع بھی نہیں دیا جاتا تو عدلیہ کا بھی کام ہے کہ وہ انصاف کے حصول کو یقینی بنائے۔
مزید اہم خبریں
-
فینٹینیل کی سمگلنگ کے الزام میں انڈین کمپنی کے عہدے داروں اور اہلخانہ کے امریکی ویزے منسوخ
-
اسرائیل کوامریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، مسلم حکمران بےحسی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں
-
کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
-
حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے، یورپی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیرخزانہ ..
-
اسرائیلی طیاروں نے دوحہ پر بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر سے فائر کیے، امریکی اہلکار
-
صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
-
وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
-
اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی
-
یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.