بچوں کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے ،بچوں کی تعلیم کا مطلب اگلی نسلوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے‘بیگم ذکیہ شاہنواز ،
علم کی اہمیت ہر مرد اور عورت پر فرض ہے ،جو علم سے بہرہ ور نہیں ہے انہیں تعلیم فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے‘صوبائی وزیر بہبودآبادی
جمعرات 22 جنوری 2015 23:31
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء ) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ بچوں کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے ،بچوں کی تعلیم کا مطلب اگلی نسلوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے۔یہ بات انہوں نے خانہ فرہنگ ایران میں ڈور آف اویرنیس کے زیر اہتمام ایک مقامی روزنامہ کے تعاون سے بچوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
تقریب میں ایرا ن کے قونصلیٹ جنرل محمد حسین اسدی کے علاوہ ڈور آف اوئیرنیس کی چیئر پرسن مسز روبا ہمایوں ، فیاض خان ، اعجاز خان ، کاشف انور ،ایم پی اے فرزانہ بٹ ، شہزادی شمیم اختر ،راحیلہ خادم حسین اور مقامی اخبار کے ایڈیٹر ڈاکٹر احسن محمود ، جسٹس ناصرہ جاوید اور احسن نصیر نے شرکت و خطاب کیا ۔(جاری ہے)
بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو علم و عمل کو اپنی زندگی کا اولین مقصد بنا لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علم کی اہمیت ہر مرد اور عورت پر فرض ہے ۔جو علم سے بہرہ ور نہیں ہے انہیں تعلیم فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ علم اور انسانیت سے اسلام ہمیں ان کی فلاح کا پیغام دیتا ہے۔ اگر کوئی نیک کام شروع کرنا چاہے تو پھر پیسے کے بارے میں مت سوچے بس کام شروع کر دے پیسہ خود بخود آ جاتا ہے ۔ نیک لوگ بھلائی کے کام کا آغاز کرتے ہیں تو پھر ان کے دوست اور احباب اور دیگر افراد کے ان کے ساتھ مل جاتے ہیں ۔ انہوں نے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کی خدمات پر ڈور آف اوئیرنیس کی خدمات کو سراہا ۔ ڈور آف اوئیرنیس کی چیئر پرسن مسز روبا ہمایوں نے کہا کہ ان کے ادارے کے زیر اہتمام سکول و کمپیوٹر سنٹر اور سلائی سنٹر کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً موبائل اور یو پی ایس رپئیرنگ کے کام بھی کروائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد جھگیوں میں رہنے والے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔قبل ازیں مسز شرمین زیدی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ مسز عائشہ نجم نے ڈور آف اوئیرنیس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی - آخر میں بیگم ذکیہ شاہنواز نے شرکاء میں شیلڈ و انعامات تقسیم کئے ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.