پٹرولیم بحران پر پی ایس اوکے چاراعلیٰ افسران کی معطلی نے بیوروکریسی کوتشویش میں مبتلاکردیا،
حکومتی وزراء کی نااہلی کی ساری ذمہ داری بیوروکریسی پرڈالنے کی روش کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اورمزاحمت کرنے کافیصلہ
جمعرات 22 جنوری 2015 23:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء)پٹرولیم بحران پروزیراعظم کی جانب سے پی ایس اوکے چاراعلیٰ افسران کی معطلی نے بیوروکریسی کوتشویش میں مبتلاکردیااورحکومتی وزراء کی نااہلی کی ساری ذمہ داری بیوروکریسی پرڈالنے کی روش کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اورمزاحمت کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے ،وفاقی بیوروکریسی کے ایک اعلیٰ آفیسرنےآن لائن کوبتایاکہ حکومتی نااہلی کاتمام ترملبہ بیوروکریسی پرگرادیاجاتاہے اور18سے 20سال تک ملک کی خدمت کرنے والے افسران کوبغیرکسی غلطی کے کھڈے لائن لگادیاجاتاہے ۔
انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم کی جانب سے پٹرول بحران پرچاراعلیٰ افسران کومعطل کئے جانے سے بیوروکریسی میں تشویش پیداہوئی ہے اورانہیں صفائی پیش کرنے کاموقع بھی نہیں دیاجاتاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ بیوروکریسی نے مختلف مواقع پرحکومت کواربوں روپے کافائدہ بھی پہنچایاہے اورایمانداری سے اپنی ڈیوٹی اداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی میں موجودبعض افسران بھی بیوروکریسی کے خلاف سازشوں میں حکومت کاساتھ دیتے ہیں ،ہماراکام توصدروزیراعظم اوروزراء کے احکامات کی تعمیل کرناہوتاہے مگرحکومتوں کے تبدیل ہونے کے بعدتمام ملبہ بیوروکریسی پرگرایاجاتاہے اوراس کی پاداش میں جیلوں میں بھی چلے جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اچانک معطلی اورتنزلی کے بعدافسران اپنے ہی بچوں کے سامنے مجرم بن جاتے ہیں اس صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے بیوروکریسی لائحہ عمل بنائے گی تاکہ صورتحال کابہتراندازمیں مقابلہ کیاجاسکے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.